الخميس، 26 أبريل 2012

حافظ صاحب کی جدائی کا غم!

حافظ صاحب کی جدائی کا غم!
  شاعر : محمد رفیق طاہر
 

تیری جدائی کا غم مار چلا ہے مجھے
پہلے کبھی دل کا عالم ایسا تو نہ تھا

ہر وقت ذہن , دماغ , دل میں تو ہے
یہ اضطراب, کل تک پیدا تو نہ تھا

نیند کی وادی ہو یا آغوش تعلم
تیرا درد میرے دل میں, شیدا تو نہ تھا

ہر دم آرزو ہے تیرے قرب ووصال کی
یوں کسی کی تڑپ کا دل میں پھیرا تو نہ تھا

حزیں, غمگیں, پریشاں ہوں میں
مری روح کا عالم طاہر ایسا تو نہ تھا

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق